’’ماضی میں جو ہوا وہ ہو گیا، اب آگے کا سوچتا ہوں‘‘

’’ماضی میں جو ہوا وہ ہو گیا، اب آگے کا سوچتا ہوں‘‘

لاہور(پبلک نیوز) قومی کرکٹر شرجیل خان نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ ہو گیا، اب آگے کا سوچتا ہوں۔

قومی کرکٹر کا ورچوئل پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سیریز میں کوشش ہے ٹیم کی جیت میں کردار ادا کروں۔ بہت خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم میں کم بیک ہوا، کوشش ہو گی جیسے پہلے کھیلتا تھا ویسے ہی کرکٹ کھیلوں۔

شرجیل خان کا کہنا تھا کہ فٹنس کا اتنا ایشو نہیں ہے، سات ماہ سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں، پاکستان کپ بھی کھیلا، پی ایس ایل بھی کھیلا ہے، فٹنس کا معیار جو ٹیم انتظامیہ نے دیا ہے اسکو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

شرجیل خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں واپسی پر سب نے خوش آمدید کہا، تمام کھلاڑی وہی جن کے ساتھ میں ڈومیسٹک کھیل چکا ہوں، کل جو بھی میں نے ٹریننگ کی وہ انفرادی تھی، ایسا نہیں ہے کہ مجھے کسی نے ٹارگٹ دیا ہے، ٹیم ٹرینر یاسر صاحب نے جو ٹریننگ شیڈول دیا اس پر کام کر رہا ہوں، پروفیشنل کرکٹر ہونے کے ناطے فٹنس پر کام کر رہا ہوں۔

شرجیل خان کا کہنا تھا کہ سب کچھ صرف فٹنس نہیں ہوتی، سکلز پر بھی توجہ دے رہا ہوں، اپنا نیچرل کھیل ہی کھیلوں گا، مجھے اب جو فٹنس ٹاسک دیا گیا ہے اس پر کام ہو رہا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔