ویب ڈیسک: چھ سو دس ہوٹلز کے مالک شخص نے عالمی وباء کورونا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے باوجود خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کاروباری شخص کورونا میں مبتلا ہوا تاہم شفاء یاب ہونے کے باوجود اس بیماری کی پیچیدگیوں نے اس کی جان نہ چھوڑی، بعدازاں طبی مسائل سے پریشان ہو کر اس نے خودکشی کر لی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے کینٹ ٹیلر اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ کینٹ ٹیلر ٹیکساس روڈ ہاوس نامی ہوٹلز چین کے بانی تھے۔ جس کی دنیا بھر میں 610 برانچیں ہیں ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کینٹ نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشی کی۔
کینٹ ٹیلر کے اہل خانہ نے انکی خودکشی کے باعث ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کانوں میں ہونے والی سنسناہٹ سے پریشان تھے، انہوں نے اسی مرض میں مبتلا افراد پر کی جانے والی تحقیق کے لیے مالی فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔