پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 23 مارچ2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 23 مارچ2021
بلوچستان کے سرحدی علاقہ چمن میں تاج روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ لیویز جیل (لیویز ہیڈکوارٹر) کے سامنے ہوا۔ واقعہ کے بعد امدادی کارروائی کے ذریعہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 23مارچ تجدیدعہدوفاکادن،قومی دن ملی جذبےسےمنایاگیا، دن کےآغازپرتوپوں کی سلامی،ملکی ترقی وخوشحالی کیلئےدعائیں، مزاراقبال پرپاک فضائیہ کےگارڈز نےفرائض سنبھال لئے۔یوم پاکستان پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات، عارف علوی نے کہا کہ جمہوری اقدار اورقانون کی حکمرانی برقرار رکھیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ آئیں ریاست مدینہ کی طرز پر ملک کو خوشحال بنانے کا عزم کریں۔ جو بائیڈن کا صدرعارف علوی کے نام خط،یوم پاکستان پرمبارکباد دی، مشترکا چیلنجز سے نمٹنےکے لئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہارمریم نوازکی نیب پیشی پررینجرزتعینات کرنےکی منظوری، نیب دفترریڈزون قرار،ہنگامہ آرائی روکنےکیلئےاقدامات تیز، نائب صدرن لیگ سےاثاثہ جات کیس سےمتعلق پوچھاجائےگا۔پاکستانی باکسرمحمدوسیم کابھارتی فکسنگ آفرکاانکشاف، ورلڈٹائٹل فائیٹ ہارنےکیلئےایک لاکھ پاؤنڈآفرکیےگئے، باکسرمحمدوسیم نے کہا ہے کہ محب وطن ہوں،آفرٹھکراکرملک کیلئےلڑا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔