برج خلیفہ یوم پاکستان پر سبزہلالی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا

برج خلیفہ یوم پاکستان پر سبزہلالی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھا
ویب ڈیسک: آج ملک بھر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانیوں نے دل کھول کر خوشی کا اظہار کیا۔ پوری دنیا میں موجود پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں بھی اس حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں۔دبئی میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیقہ بھی یوم پاکستان پر وطن عزیز کے پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی قونصل جنرل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے دو ٹویٹس جاری کی گئیں ہیں۔ ایک ٹویٹ میں تصویر جبکہ دوسری میں مختصر ویڈیو موجود ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برج خلیفہ نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو اوڑھ لیا ہے۔ دوسری ٹویٹ میں موجود ویڈیو بھی دنیا کی بلند ترین عمارت کے سبز لبادہ کو دکھا رہی ہے۔ امارات نے پاکستانیوں سے محبت اور دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا واضح ثبوت دے دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔