’اتحادی ساتھ نہیں‘، حکومتی کمیٹی کی وزیراعظم کو بریفنگ

’اتحادی ساتھ نہیں‘، حکومتی کمیٹی کی وزیراعظم کو بریفنگ
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئے. ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے اتحادیوں سے ہونے والے مذاکرات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا اتحادیوں نے حکومتی کمیٹی کو اپوزیشن کے ساتھ جانے کا عندیہ دے دیا۔ حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا کہ اتحادی ہمارے ساتھ نہیں چلنا چاہتے، مزید لڑائی عوام اور عدالتوں کے ذریعے ہی لڑ سکتے ہیں. ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کی بریفنگ میں کہا گیا کہ 27 مارچ کے جلسے میں عوام کو بتایا جائے کہ کس طریقے سے چور ڈاکو عوام پر مسلط ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ مافیا ملک میں ترقی نہیں چاہتا، ہم اپنا فیصلہ عوام کی عدالت میں چھوڑتے ہیں. اجلاس میں ناراض اراکین سے بھی دوبارہ رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ ہوا اور یہ کہ عدالت کے ذریعے انہیں تاحیات نا اہل کروانے پر زور دیا جائے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔