ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہی ہونے کا امکان ، میڈیا رپورٹ

ایشیا کپ 2023 پاکستان میں ہی ہونے کا امکان ، میڈیا رپورٹ
لاہور: میڈیا پورٹ کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے میچز پاکستان سے باہر نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکانن ہے تاہم نیوٹرل وینیو کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یو اے ای، عمان ، سری لنکا اور انگلینڈ بھی نیوٹرل وینیو میں شامل ہیں ، لندن جیسے وینیو پر ایشین کراوڈبہت زیادہ متوقع ہوتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے شیڈول ٹریول پلان کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے، حتمی فیصلے سے قبل براڈ کاسٹرز سے بھی مشاورت کی جائے گی، نیوٹرل وینیو پرانڈیا کے پانچ میچز کرانے کی منصوبہ بندی کی جار رہی ہے، پانچ میچز میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کم از کم دو میچز بھی شامل ہیں۔ چھ ملکی ایشیا کپ کے لیے پاکستان اور انڈیا کوالیفائر ٹیم کے ساتھ ایک گروپ میں ہیں، سری لنکا افغانستان اور بنگلہ دیش ایک گروپ میں ہیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ ستمبر میں شیڈولڈ ہے جو کہ 50 اوورز کے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔ یو اے ای میں اے سی سی اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور ہوا ہے، ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے ، ے سی سی کے اجلاس میں پاکستان سے باہر میچز کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے ، اے سی سی کا اجلاس آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوا ، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی شریک ہو ئے ، بھارت کی طرف سے اجلاس میں جے شاہ نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں بھارت نے پاکستان نہ جانے کے موقف کو دوہرایا ، پاکستان نے پورا ٹورنامنٹ پاکستان سے باہر لےجانے کے فیصلے پر ٹورنامنٹ سے نکل جانے کی دھمکی دی، سری لنکا کرکٹ نے ایشیا کپ کے تبادلے کا کہا لیکن پاکستان نے میزبانی بدلنے پر آمادگی ظاہر نہ کی، پاکستان اور بھارت دو جگہوں پر ایشیا کپ کے انعقاد کے لیے بظاہر رضامند ہیں ، دو جگہوں پر ایشیا کپ کا انحصار لاجسٹکس پر ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔