ماسکو: کراکس سٹی ہال حملے میں ملوث 4 حملہ آوروں سمیت 11 افراد گرفتار 

ماسکو: کراکس سٹی ہال حملے میں ملوث 4 حملہ آوروں سمیت 11 افراد گرفتار 
کیپشن: Moscow: 11 people arrested including 4 attackers involved in Caracas city hall attack

ویب ڈیسک: ماسکو حملے میں مارے جانے والے شہریوں کی تعداد 115 ہوگئی ہے جبکہ پولیس اور خفیہ تحقیقاتی ایجنسیوں نے 4 ممکنہ حملہ آوروں سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔

روس کی خفیہ ایجنسی ایف ایس بی نے کہا ہے کہ ماسکو حملہ آورں کے یوکرائن میں رابطے تھے اور وہ فرار ہوکر یوکرائن کی سرحد عبور کرنا چاہ رہے تھے۔

خصوصی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں گولیوں کے زخموں اور جلنے  کے باعث ہوئیں۔ حملہ آوروں نے کروکس سٹی ہال کو جلانے کے لئے نامعلوم کیمیکل استعمال کیا جس سے چھت کاکچھ حصہ مکمل طورپر جل گیا۔

اس حملے کو 2004 کے بیسلان حملے کے بعد سے روس کی سرزمین پر مہلک ترین حملہ قراردیا جارہا ہے۔ بیسلان حملے میں 330 افراد مارے گئے تھے جن میں سے اکثریت بچوں کی تھی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونتو گوتریس نے حملے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ فرانس، ترکیہ، جرمنی اور یورپی یونین نے بھی اپنے خصوصی پیغامات میں حملے کی مذمت کی ہے۔

Watch Live Public News