وفاقی وزیر خزانہ کو اہم معاشی کمیٹیوں کی سربراہی کیوں نہ دی گئی،وجہ سامنے آگئی

وفاقی وزیر خزانہ کو اہم معاشی کمیٹیوں کی سربراہی کیوں نہ دی گئی،وجہ سامنے آگئی

(ویب ڈیسک )  ذرائع کا کہنا ہے کہ   مسلم لیگ ن میں وزیر خزانہ کو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی دینے پر تحفظات کے باعث فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے 5 اہم ترین کابینہ کمیٹیوں میں سے صرف ایک کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کو دی ہے۔ذرائع کے مطابق  اہم لیگی شخصیت کی ہدایت پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو معاشی امور کی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا ٹاسک دیا گیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو غیر معمولی طور پر کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

وزیر اعظم نے کابینہ کی کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری بھی وزیر خزانہ کو نہیں دی، کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری کی سربراہی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو دیدی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی سربراہی وزیر خزانہ کو دینے کے بجائے وزیر اعظم نے خود رکھ لی، وزیر اعظم اقتصادی امور کی کمیٹی کی سربراہی بھی خود کرینگے۔وزیر خزانہ کو صرف کابینہ کی ریاستی انٹرپرائزز کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق   مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت اور وزیر اعظم اہم ترین معاشی فیصلوں کے معاملات اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں کابینہ کی اقتصادی کمیٹی،توانائی اور نجکاری کمیٹیوں کی سربراہی وزیر خزانہ کرتے تھے۔

Watch Live Public News