’19 سال کی عمر میں ریپ کیوجہ سے حاملہ ہو ئی‘

’19 سال کی عمر میں ریپ کیوجہ سے حاملہ ہو ئی‘

نیو یارک(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 19 سال کی عمر میں ایک میوزک پروڈیوسر نے ریپ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہ حاملہ بھی ہوگئی تھیں۔

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے جمعہ کے روز ایک دستاویزی فلم میں کہا میوزک پروڈیوسر نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی اور وہ 19 سال کی عمر میں حاملہ ہو گئی تھی ، یہ ایک ایسی آزمائش تھی جس کے نتیجے میں وہ "مکمل نفسیاتی مریضہ" بن گئیں۔ اس سے قبل فنکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ جب وہ شوبز میں اپنے سفرکا آغاز کر رہیں تھیں تو انہیں انڈسٹری کے ایک پروڈیوسر نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے بعد میں تکلیف دہ ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

35 سالہ گلوکاہ نے ریپسٹ کی شناخت ظاہر نہ کرنے کا اعادہ کیا ہے، انہوں نے کہا " میں کبھی بھی اس شخص کا سامنا نہیں کرنا چاہتی"۔

لیڈی گاگا نے کہا کہ مذکورہ پروڈیوسر نے مجھے حاملہ بنا کر میرے والدین کے گھر کے ایک کونے میں چھوڑ دیا اور میں مہینوں ایک اسٹوڈیو میں بند رہی۔ کچھ ہی برس بعد مجھ پر نفسیاتی بیماری انزائٹی کا حملہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ خود پر قابو پانے میں انہیں ڈھائی سال کا عرصہ لگا, "میں نے اپنے آپ کو ذہنی تناو سے نکالنے کے تمام طریقے سیکھے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔