عالمی دباؤ، امریکا بھی اسرائیل کی پشت پناہی سے پیچھے ہٹنے لگا

عالمی دباؤ، امریکا بھی اسرائیل کی پشت پناہی سے پیچھے ہٹنے لگا

واشنگٹن(پبلک نیوز) عالمی دباؤ پر امریکا بھی اسرائیل کی پشت پناہی سے پیچھے ہٹنے لگا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کا قیام قرار دے دیا۔

جو بائیڈن نے کہا ہماری پالیسی میں تبدیلی صرف یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہو۔ اس مقصد کے حصول کیلئے جنگ بندی سے پہلے پیشرفت نہیں کر سکتے تھے۔ امریکی صدر نے کہا مغربی پٹی میں فلسطینیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، غزہ کے شہریوں کو امداد دینی ہو گی اور انکے نقصان کا ازالہ کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت میں 230 سے زیادہ فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، بمباری اور گولہ باری کرکے غزہ کا انفرااسٹرکچر تباہ کردیاگیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔