چوہدری نثار حلف اٹھانے کے لیے کیوں راضی ہوئے؟

چوہدری نثار حلف اٹھانے کے لیے کیوں راضی ہوئے؟

لاہور(پبلک نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی لمبے عرصہ کے بعد سیاسی میدان میں دبنگ انٹری کہا کل میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھانے جا رہا ہوں۔

چودھری نثار حلف اٹھانے سے میرے موقف یا سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، حلف لینے کا مقصد حلقے میں سیاسی حالات، محرکات کو کنٹرول کرنا ہے، اسمبلی سے تنخواہ، ٹی اے ڈی اے سمیت کوئی مراعات نہیں لوں گا۔ چودھری نثار سیٹ چھوڑ کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینا عجیب منطق ہو گی، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہو گی، عوام کو کورونا سے بچانا بھی حلف لینے کے فیصلے کی وجہ بنا ہے۔

واضح رہے کہ چودھری نثار آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔