وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت جاتی ہے تو جائے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گا۔ حکومت جانے کے ڈر سے این آر او نہیں دیا جا سکتا۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب نے ترین گروپ سے ملاقات اور ان کے مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔سعودی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے ساٹھ ہزار حاجیوں کی اجازت دینے کے فیصلہ سے متعلق بیان درست نہیں۔ ساٹھ ہزار حاجیوں کو اجازت دینے کی تجویز ضرور ہے، فیصلہ نہیں ہوا۔سندھ بھر کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل موجودہ کوووڈ کی صورتحال کے پیش نظر آئندہ احکامات تک معطل رہے گا۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، محکمہ محنت کی کارکردگی کا جائزہ، میڈیکل کالج و نرسنگ سکول کے قیام کی تجویز،لاہور میں لیبر ٹاور بنایا جائے گا، پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کو سمارٹ آرگنائزیشن بنانے کا اصولی فیصلہ۔ اجلاس میں مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار مقرر کی گئی۔