ایشین کرکٹ کونسل کا ایشیا کپ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان

ایشین کرکٹ کونسل کا ایشیا کپ ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان
کولمبو (پبلک نیوز) ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ کرونا وائرس کے باعث ایشیا کپ مسلسل دوسرے سال بھی ملتوی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایگزیکٹو بورڈ کے سالانہ اجلاس میں ایشیا کپ ملتوی ہونے کا اعلان کیا۔ بتایا گیا کہ کورونا وائرس اور ٹیموں کےمصروف شیڈول کے باعث ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نہیں۔ اے سی سی کی جانب سے کہا گیا کہ 2022 میں ون ڈے طرز کا ایشیا کپ پہلے سے ہی شیڈول ہے۔ ملتوی ہونے والا ایشیا کپ اب 2023 میں ہی کسی ونڈو میں کرایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔