کرن جوہر نے ابرارالحق کا مشہورِ زمانہ گانا "نچ پنجابن" چوری کرلیا

کرن جوہر نے ابرارالحق کا مشہورِ زمانہ گانا
ممبئی (ویب ڈیسک ) پاکستانی گلوکاروں کے گانے چوری ہونا کوئی نئی بات نہیں، بالی ووڈ فلم سازوں نے متعد بار پاکستانی گانوں کو چوری کیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ پاکستان کے صف اول کے گلوکار بھارتی "پلیجرازم" کا شکار ہوئے ہیں تو یہ غلط نہ ہوگا، اب حال ہی میں ابرار الحق کا مشہورِ زمانہ گانا "نچ پنجابن" بھی چوری کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے اپنے گانے ‘نچ پنجابن’ کی چوری پر بھارتی فلمساز کرن جوہر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں ابرار الحق نے یہ کہا ہے کہ انہوں نے اپنے گانے ‘نچ پنجابن’ کے حقوق کسی بھارتی فلم کو فروخت نہیں کئے۔ اس حوالے سے وہ عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرن جوہر جیسے فلم پروڈیوسرز کو اپنی فلموں میں گانے چوری کرکے شامل نہیں کرنے چاہیئیں۔ یہ میرا چھٹا گانا ہے جو بھارتی فلم سازوں نے چوری کیا ہے، جس کی وہ ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ بھارتی فلم سازوں کی جانب سے پاکستانی گانوں کی نقل نئی بات نہیں لیکن حالیہ چند برسوں کے دوران اس میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ چند روز پہلے ہی بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے حدیقہ کیانی کا گانا ‘بوہے باریاں’ کی تال اور اس کے کچھ بول چرا کر گانا ریلیز کیا ہے۔ ایسے ہی اس سال گلوکار شجاع حیدر کے 2017 کے گانے ‘پیرا وے پیرا’ کو چراکر بھارتی گلوکار یاسر ڈیسائی نے نیا گانا بنا ڈالا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: مشہورِ زمانہ گانا ’بوہے باریاں’ ایک بار پھر چُرا لیاگیا یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مشہور گانا ”بوہے باریاں‌” کو ایک بار پھر چوری کر لیا گیا تھا۔ یہ گانا چوری کرنے والی گلوکارہ کا تعلق انڈیا سے ہے۔ موصوفہ نے چوری اور سینہ زوری کا ڈھٹائی کیساتھ مظاہرہ کرتے ہوئے حدیقہ کو کوئی کریڈٹ دیا اور نہ رائلٹی کی مد میں‌ کوئی رقم، پاکستانی سنگر اس حرکت پر سخت سیخ پا ہیں۔ حدیقہ کیانی نے بھارت کی چور گلوکارہ کانیکا کپورپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرے گانے کی دھن اور شاعری بغیر اجازت لیے استعمال کی گئی۔
گلوکارہ نے انسٹا سٹوری میں بھارتی گلوکارہ کے گانے اور تشہیری مہم کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی گلوکار بغیر اجازت لیے یہ گانا کاپی کر چکے ہیں،اس کے علاوہ بوہےباریاں کو بغیر کسی قسم کی رائلٹی کے شاہ رخ خان اور پریٹی زنٹا کی ایک فلم میں بھی شامل کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔