امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی کو دل دے بیٹھی

امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی کو دل دے بیٹھی
گجرانوالہ: (ویب ڈیسک ) امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی،میگ نامی خاتون امریکا کے شہر شکاگو کے سرکاری اسپتال میں بطور گائناکولوجسٹ ملازمت کرتیں ہیں ۔ امریکی ڈاکٹر میگ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا اور پاکستان کے ایک درزی سے شادی کرلی۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک اور دوستی رشتے میں تبدیل ہو گئی، امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کے لئے گوجرانوالہ پہنچ گئی، ڈاکٹر میگ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر حافظ محمد اشرف رضا قادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور اسلام قبول کرنے کے بعد ڈاکٹر میگ کا اسلامی نام ہانیہ رکھا گیا۔ یہ خاتون امریکا کے شہر شکاگو کے سرکاری اسپتال میں بطور گائناکولوجسٹ ملازمت کرتی ہیں ، جب کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب سے مشہور پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محبوب علی درزی کا کام کرتے ہیں، دونوں کا انٹرنیٹ پر رابطہ ہوا جو آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گیا اس کے بعد یہ رشتہ شادی کے بندھن میں تبدیل ہوگیا۔ نومسلم ہانیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیار کرنے والے اور زندہ دل لوگ ہیں، اپنے سسرالی رشتہ داروں سے مل کر بہت خوش ہوئی، سب بہت ہی پیارے لوگ ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔