جلیل شرقپو ری نےصوبائی اسمبلی سے استعفے کی تردید کر دی

جلیل شرقپو ری نےصوبائی اسمبلی سے استعفے کی تردید کر دی
ن لیگی ایم پی اے جلیل شرقپو ری نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ جلیل شرقپوری آج باضابطہ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کااعلان کریں گے۔ میاں جلیل احمد شرقپوری پی پی 139 شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خانیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی فیصل نیازی نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفی دیدیا تھا، فیصل نیازی آئندہ چند روز میں باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔