کیا مریم نواز تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو سنجیدہ نہیں لے رہیں؟

کیا مریم نواز تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو سنجیدہ نہیں لے رہیں؟
کیا مریم نواز عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان کو سنجیدگی سے نہیں لے رہیں؟ ایک ٹوئٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب آپ کا دشمن غلطی کر رہا ہو تو اسے کبھی نہ روکیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک صارف کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر مریم نواز نے دلچسپ جواب دیا. لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق نے ایک ٹوئٹ کیا کہ رانا ثناء اللہ اور ہمنوا کورس کی شکل میں اپنا گنگنا رہے ہیں، اجا میرے بالما تیرا ہی انتظار ہے. جواب میں مریم نواز نے کہا کہ سعد بھائی باز آجائیں! لیگی رہنماؤں کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ یہ تو لانگ مارچ کو سیریس ہی نہیں لے رہے، یہ ٹھیک نہیں ہے، عمران خان اتنا خرچہ کر رہا ہے اور یہ لوگ مذاق اڑا رہے ہیں. جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب آپ کا دشمن غلطی کر رہا ہو تو اسے کبھی نہ روکیں. واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے محرومی کے بعد قبل از وقت انتخابات کے لیے اِن دنوں حکومت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں اور اتوار کی شام انھوں نے ’پوری قوم‘ کو 25 مئی کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ( عمران خان) بذات خود خیبرپختونخوا سے ’حقیقی آزادی مارچ‘ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کی سرینگر (کشمیر) ہائی وے پہنچیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی جان کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ہم کسی صورت ان کو قبول نہیں کریں گے، جتنی دیر اسلام آباد میں رہنا پڑا رہیں گے، ایکس سروس مین کو بھی اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ اسمبلیاں توڑنا اور الیکشن کی تاریخ ہے، بار بار کہا جاتا ہے جان کو خطرہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔