ملک میں جاری مہنگائی کی لہر میں دل کے مریضوں کیلئے ایک بری خبر

ملک میں جاری مہنگائی کی لہر میں دل کے مریضوں کیلئے ایک بری خبر
لاہور: وفاقی حکومت نے دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے اسٹنٹ کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سٹنٹ کی قیمتوں بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امریکہ میں تیار کردہ زینکس ایکس پیڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 34ہزار369 روپے مقرر ، زینکس پرائم کی قیمت 86711، ریزولیٹ اونکس کی قیمت 124654 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریزولیٹ انٹگریٹی کی قیمت 58851، پروموس پریمیر کی قیمت 75846اور پروموس ایلیٹ کی قیمت 102533 روپے طے کی گئی۔پروموس ایلیمنٹ پلس 64844، اوسیریو کی قیمت 123602، فائر ہاک کی قیمت 63205 مقرر کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بی ایم ایس انگریٹی کی قیمت 24580، زلمس کی قیمت 80529 طے کی گئی ہے۔ بائیو میٹرکس الفا سٹنٹ کی قیمت 119388، بائیو میٹرکس نیوفلیکس سٹنٹ 86147 اور سٹنٹ زوکون کی قیمت 58992 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔