اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیا لہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا۔پنجاب پولیس شاہ محمود قریشی کو لے کر روانہ ہوگئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے دوبارہ گرفتار کیا جا رہا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ پارٹی چھوڑنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے جواب دیا کہ پارٹی میں تھا ، پارٹی میں ہوں اور انشا اللہ رہوں گا۔ دوسری جانب مسرت جمشید چیمہ بھی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ مسرت جمشید چیمہ کو بھی رہائی کے بعد پنجاب پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا۔