ویب ڈیسک: سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری، تاریخ میں پہلی دفعہ وقت سے پہلے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹیکنیکل سٹاف نے جھیل روڈ کو عوام اور سیاحوں کے لیے کھول دیا۔
ترجمان کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ روڈ کھولنے کے بعد سیاح برف سے ڈھکی ہوئی جھیل سیف الملوک کے منفردنظارے دیکھ سکیں گے۔ جھیل سیف الملوک کو جانے والی روڈ کو بھاری مشینری کے ذریعےکھولا گیا۔
جھیل روڈ سے گلیشئرزاور مٹی کے گرے ہوئے تودے کو صاف کرکے جیپوں کے لیے کھول دیا گیا۔ سیاح جھیل سیف الملوک کے حسن اور برف پوش پہاڑوں کے دلفریب نظاروں سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔