طلباءکیلئے خوشخبری،حکومت نے بڑااعلان کردیا

طلباءکیلئے خوشخبری،حکومت نے بڑااعلان کردیا
کیپشن: طلباءکیلئے خوشخبری،حکومت نے بڑااعلان کردیا

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے طلباء کے لیے “ لیپ ٹاپ سب کے لیے” اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ایک پریس کانفرنس میں ’’ لیپ ٹاپ سب کے لیے‘‘ اسکیم کا اعلان کیا جس کے تحت طلبہ بلا سود بینکوں سے لیپ ٹاپ حاصل کرسکیں گے۔

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے کہا، “ حکومت بینکوں سے طلباء کو بلا سود لیپ ٹاپ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس پر دو یا تین دنوں میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔”

انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت کو مالیاتی محاذوں پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور آئی ایم ایف کی شرائط بھی اپنی جگہ موجود ہیں تاہم ’’ لیپ ٹاپ سب کے لیے‘‘ اسکیم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال عبوری حکومت تھی اور جب موجودہ حکومت وجود میں آئی تو بجٹ کے حصول کا وقت بہت کم تھا، اس لیے طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم نہیں کیے گئے۔

Watch Live Public News