ملک میں پری مون سون کا آغاز کب ہوگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک میں پری مون سون کا آغاز کب ہوگا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
کیپشن: When will the pre-monsoon start in the country, the forecast of the Meteorological Department

ویب ڈیسک: ملک بھر میں گرمی کی شدت میں بےپناہ اضافے اور ہیٹ ویو کے بعد اب محکمہ موسمیات نے پری مون سون کے آغاز کی نوید سنا دی ہے۔ جس کا آغاز جون کے دوسرے ہفتے سے ہوسکتا ہے۔

ڈی جی موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں پری مون سون کا آغاز جون کے دوسرے ہفتے سے ہوسکتا ہے اس سال مون سون میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ تاہم بارشوں سے سندھ اور بلوچستان زیادہ متاثر ہوں گے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے ملک میں ہیٹ ویو کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بالائی فضا میں موجود ہوا کا زیادہ دباؤ،محدود بادلوں کی موجودگی گرمی کی لہر کا باعث ہے۔

مہر صاحبزاد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے گرین ایریاز کم ہورہے ہیں بلڈنگز کی تعداد ذیادہ ہوگئی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی بھی ہیٹ ویو کی بنیادی وجہ ہے۔ 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری تک جاسکتا ہے، دوپہر 12 سے 3 کے درمیان درجہ حرارت بڑھے گا۔

Watch Live Public News