بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

بانی پی ٹی آئی کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

(ویب ڈیسک )   بلوچستان ہائیکورٹ نے   بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق   بلوچستان ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت  چیف جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے کی۔

اس درخواست کو وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔سماعت کے دوران درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ نے سنا دیا۔

عدالت عالیہ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی  ہے۔درخواست عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونے پر خارج کی گئی ہے۔

Watch Live Public News