گرمی کے باعث تالاب  میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

گرمی کے باعث تالاب  میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

(ویب ڈیسک ) علی پورچٹھہ میں   گرمی کے باعث تالاب  میں نہاتے ہوئے 2 بچے  ڈوب کر  جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ   تالاب میں 6 بچے گرمی کی وجہ سے نہارہے تھے،اس دوران  2 بچےڈوب گئے جبکہ 1 بچے کو زندہ نکال لیاگیا۔

پولیس کے مطابق  جاں بحق بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال کی ہیں،  نہانے والے تمام بچے کرسچن کالونی کے رہائشی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ   بچوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

Watch Live Public News