ایوب آفریدی مستعفی، شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار

ایوب آفریدی مستعفی، شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار

پبلک نیوز:‌ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی، سینٹر ایوب آفریدی سینٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں. چیئرمین سینٹ کی منظوری کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا . سینیٹر ایوب افریدی کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے. وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے باضابطہ منظوری بھی دیدی ہے.

سینیٹر ایوب افریدی کا نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے. سینیٹر ایوب افریدی وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی ہونگے. خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ایوب افریدی اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا. ایوب آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو استعفیٰ پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا، میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کی، اب وزیراعظم کی صوابدید ہے جس کو چاہیں ذمہ داری دیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کوئی ذمہ داری بھی نہیں دیں گے تو کوئی اعتراض نہیں، اگر وزیراعظم نے موقع دیا قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔