کیا سینئر موسٹ کی تقرری ہو گی یا میرٹ پر؟ صحافی کا خواجہ آصف سے سوال

کیا سینئر موسٹ کی تقرری ہو گی یا میرٹ پر؟ صحافی کا خواجہ آصف سے سوال
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر میں قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتا، ہیجانی کیفیت ایک دو روز میں ختم ہو جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہم تعیناتی پر قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ کل تک ہو جائے گی وزیر اعظم کی روانگی سے پہلے؟ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ امید تو ہے۔ ایک صحافی نے وزیر دفاع سے سوال کیا کہ کیا سینئر موسٹ کی تقرری ہو گی یا میرٹ پر؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ مجھے نہیں پتہ آپ کسی اور سے پوچھ لیں۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ اتحادیوں کو بالکل اعتماد میں لیا جائے گا۔ ایک صحافی نے پوچھا کہ تقرری کے بعد دھرنے ختم ہو جائیں گے؟جس پر انہوں نے کہا کہ ایک دو دن میں یہ ایشو حل ہو جائے گا اس سے ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ضرور ہو گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر کچھ سیاست کی وجہ سے میڈیا نے بھی اچھالا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، پبلک ڈیبیٹ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ صحافی نے پوچھا کہ صدر سے توقع ہے وہ عملدرآمد کریں گے؟ جس پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انہیں ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلے کرنے چاہیئے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔