’امریکا کو فضائی حدود کی اجازت نہیں دی گئی ‘

’امریکا کو فضائی حدود کی اجازت نہیں دی گئی ‘
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ دفتر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان فضائی حدود کے استعمال سے متعلق معاہدے کی خبریں مسترد کر دیں. واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ امریکہ افغانستان میں ملٹری آپریشنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکے گی. سی این این کے مطابق پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے امریکا سے انسداد دہشتگردی کے لیے امداد کی فراہمی کے ایم او یو کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان فضائی حدود کے استعمال سے متعلق معاہدے کی خبریں مسترد کر دیں. ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان افغانستان میں ملٹری اور انٹیلی جنس مقاصد کے لیے فضائی حدود کے استعمال سے متعلق کوئی ہم آہنگی نہیں، پاکستان اور امریکہ علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے طویل عرصے سے تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان اور امریکہ باقاعدہ مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔