پاکستانی مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد آسٹریلیا میں ایک ٹی ٹوئنٹی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی بن گئے۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ میں پاکستانی بیٹر افتخار احمد نے چار چھکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ اس سے پہلے بھی افتخار احمد کی جانب سے کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف تین چھکے لگائے تھے۔اس کے علاوہ کامران اکمل نے 2010 میں میلبرن اور بابر نے 2019 میں سڈنی میں دو، دو چھکے لگائے تھے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ میلبرن میں جاری ہے۔