ورلڈ کپ 2023: پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ 2023: پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف
چنئی: ورلڈ کپ 2023 کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف دے دیا۔ چنئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، عبداللہ شفیق 58 رنز کی اننگز کھیل کر نور احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان 10 گیندوں پر 8 رنز بنانے کر کیچ آؤٹ ہوئے۔سعود شکیل 25 جبکہ کپتان بابر اعظم 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ پر شاداب خان اور افتخار احمد کے درمیان 73 رنز کی پارٹنر شپ بنی، دونوں آخری اوور میں کیچ آؤٹ ہوئے، دونوں نے 40، 40 رنز کی اننگز کھیلیں۔ افغانستان کی طرف سے نور احمد نے 3، نوین الحق نے 2 جبکہ عظمت اللہ عمرزئی اور محمد نبی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔