راہ چلتی طالبات کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

راہ چلتی طالبات کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
لاہور ( پبلک نیوز) اولڈ انارکلی سے راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار۔ مبشر نامی اوباش نے طالبات سے فون نمبرز مانگتے ہوئے ہرساں کیا۔ ڈی ایس پی منیر ہاشمی نے کہا ہے کہ ملزم کو تھانہ اولڈ انارکلی کے حوالے کر دیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مبشر نامی ملزم اس سے پہلے بھی ایسی حرکات کر چکا تھا۔ ملزم کی خاتون سے نازیبا حرکات پر درگت بنائی گئی تھی۔ ملزم اپنی حرکات سے باز نہ آیا اور آج پھر پکڑا گیا۔ سی سی پی او لاہور کس کہنا تھا کہ خواتین کا جنسی استحصال کسی صورت برداشت نہیں۔ غلام محمود ڈوگر کا ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔