کراچی ( پبلک نیوز) ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی مد میں 47 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے زخائر 20.02 ارب ڈالر سے کم ہو کر 19.54 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 17 ستمبر تک کمرشل بینکوں سے 18کروڑ 30 لاکھ ڈالر نکال لئے گئے۔ 17ستمبر تک کمرشل بینکوں کے زخائر .04ارب ڈالر سے کم ہوکر6 ارب85 کروڑ دالر رہ گئے۔ مجموعی ملکی زخائر میں ایک ہفتے میں 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی نمایاں کمی ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی ملکی زخائر 27.06 ارب دالر سے گھٹ کر 26.40 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔