پاکستانی بیٹرز بابراعظم اور محمدرضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں بڑی اوپننگ شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں بیٹرز نے جمعرات کو کراچی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہدف کے تعاقب میں 203رنز کی ناقابل شکست اوپننگ شراکت بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ بابراعظم 110اور محمدرضوان 88رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ واضح رہے کہ بابراعظم اور محمدرضوان نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں ہدف کے تعاقب میں 197رنز کی اوپننگ شراکت بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ،تاہم دونوں بیٹرز نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کی۔