آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا

آشیانہ ریفرنس: شہباز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا
لاہور : احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کی سماعت کی، عدالت نے وزیراعظم کی جانب سے مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ۔ عدالت کی جانب سے یہ ہدایت کی گئی کہ جب بھی شہباز شریف کو طلب کیا جائے گا تو وہ پیش ہوں گے ۔ سماعت کے دوران نیب تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ندیم ضیاء اور کامران کیانی کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جو جلد مکمل کر کے رپورٹ پیش کر دی جائے گئی، جس پر عدالت نے تفتیشی آفیسر کو تحقیقات مکمل کر کے جلد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ریفرنس میں شریک ملزم بلال قدوائی نے بریت کی درخواست دائر کی، عدالت نے بریت درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ ملزم کامران کیانی اور ندیم ضیاء کی عبوری ضمانت میں 7اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔ واضح رہے کہ شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کی مصروفیات کی وجہ سے آشیانہ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔