(ویب ڈیسک ) ایران اور پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کا سلسلہ جاری، ایک ہفتے کے دوران پونے 2 لاکھ مہاجرین افغانستان واپس پہنچ گئے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا کہنا ہے کہ 8 سے 14 ستمبر تک ایران اور پاکستان سے 143,000 سے زائد مہاجرین افغانستان واپس جا چکے ہیں۔
أج شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ پناہ گزین اسلام قلعہ، ملک، ابونصرفراحی، بہرامچہ، انگوردہ، اسپن بولدک، غلام خان، پتن اور طورخم کی کراسنگ سے گزر کر واپس چلے گئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ایران اور پاکستان سے 86 ہزار سے زائد افغان مہاجرین ملک میں داخل ہوئے اور اسی عرصے کے دوران 57 ہزار سے زائد افراد ملک چھوڑ گئے۔
افغان طالبان حکومت کےذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان سے افغان مہاجرین کے 157 خاندان "لازمی اور رضاکارانہ طور پر" ملک میں داخل ہوئے۔
اس سے قبل انٹرنیشنل مائیگریشن آرگنائزیشن نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 18 سے 24 ماہ کے دوران 72 ہزار سے زائد افغان مہاجرین نے ایران اور پاکستان کا رخ کیا تھا۔
دریں اثنا، افغانستان سے ہمسایہ ممالک کی طرف ہجرت کی بنیادی وجوہات میں معاشی مسائل، خاندان کے افراد سے ملاقات، قدرتی واقعات، عدم تحفظ، صحت کے مسائل اور بے روزگاری ہیں۔