” این اے 249 کا ضمنی الیکشن کسی صورت ملتوی نہ کیا جائے“

” این اے 249 کا ضمنی الیکشن کسی صورت ملتوی نہ کیا جائے“

کراچی (پبلک نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ شاہی سید نے کہا ہے کہ مریم نواز کے دورہ منسوخی پر ن لیگ قیادت کا مشکور ہوں۔ کورونا ایک وبا ہے، اس میں احتیاط کرنا چاہیے۔ ن لیگ سے ہمارا اتحاد اب کا نہیں پہلے کا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز کو فالو کرنا چاہیے۔ اے این پی نے دوہزار اٹھارہ میں بھی این اے دوسو انچاس سے اپنا امیدوار دست بردار کرایا تھا۔ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ پولنگ کا ٹائم آٹھ گھنٹے سے بڑھا کر دس یا بارہ گھنٹے کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کسی صورت ملتوی نہ کیا جائے۔ ایس اوپیز کے تحت الیکشن ہو۔ عوام سے بھی مطالبہ ہے کہ وہ ووٹ لازمی دیں اور ایس اوپیز کو فالو کریں۔ اے این پی کے تمام کارکنان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ شیر کو ووٹ دیں۔ جلسے جلوس سے بچیں اور عوام ووٹ لازمی دیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔