(ویب ڈیسک ) ایس سی او اجلاس کے باعث لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے راولپنڈی بنچ اور راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں 3 دن کی تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کورٹ، راولپنڈی بنچ اور راولپنڈی کی ضلعی عدالتوں میں 14 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کی منظوری دے دی۔
مورخہ 14 اکتوبر بروز پیر سے 16 اکتوبر بروز بدھ تک لاہور ہائیکورٹ کورٹ، راولپنڈی بنچ اور ضلع راولپنڈی کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔