رحیم یار خان (پبلک نیوز) مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ مال گاڑی حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک معطل۔
تفصیلات کے مطابق ایکسل ٹوٹ جانے کے باعث مال گاڑی کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال گاڑی لاہور سے کراچی جارہی تھی، حادثہ ماچھی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک معطل ہو گیا۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دیں گئیں۔ ٹریک جلد بحال کر دیا جائے گا۔