پنجاب کے 25 اضلاع میں کالج مکمل طور پر بند کرنیکا فیصلہ

پنجاب کے 25 اضلاع میں کالج مکمل طور پر بند کرنیکا فیصلہ

لاہور (پبلک نیوز) کورونا کے باعث پنجاب کے تعلیمی اداروں میں صورت حال مزید گمبھیر، محکمہ ہائیر ایجوکیشن کا پنجاب کے 25 اضلاع میں کالجز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ۔

جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری و نجی کالجز تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ اب کالجز میں دو ہفتہ میں دو دن بھی کلاسز نہیں ہوسکیں گی۔ کورونا کیسز کی پانچ فیصد شرح سے زائد والے اضلاع کے کالجز مکمل بند رہیں گے۔

فیصل آباد، لاہور، اوکاڑہ، قصور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، خوشاب، لودھراں، منڈی بہاؤالدین، پاک پتن، ساہیوال، سیالکوٹ، راولپنڈی، سرگودھا، جھنگ، خانیوال، بہاولنگر، چکوال اور بھکر کے کالجز بند رہیں گے۔

مراسلہ کے مطابق یونیورسٹیوں کی سرگرمیاں پہلے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق جاری رکھی جائیں گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔