پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
پاکستا ن تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا. تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ کیا گیا. پی ٹی آئی رہنماء اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معاملات کا جائزہ لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کر دی ہے منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جا رہی لہذاٰ تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمیشنر کے روئیےکیخلاف احتجاج کرے گی. ان کا کہنا تاھ کہ تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔