شاہ محمودقریشی کے بھانجےکاسنی اتحادکونسل میں شامل ہونےسےانکار

شاہ محمودقریشی کے بھانجےکاسنی اتحادکونسل میں شامل ہونےسےانکار
کیپشن: شاہ محمودقریشی کے بھانجےکاسنی اتحادکونسل میں شامل ہونےسےانکار

ویب ڈیسک:آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پیر ظہور حسین قریشی نے سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر ظہور حسین قریشی شاہ محمود قریشی کے بھانجے ہیں،سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست مسترد کردی۔

ظہور حسین قریشی نے موقف  اپنایا کہ میں آزاد ایم این اے منتخب ہوا ہوں،تحریک انصاف نے تو مجھے ٹکٹ ہی نہیں دیا تھا۔ قومی اسمبلی میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گا۔ظہور حسین قریشی نے اسپیکر کو بھی آگاہ کردیا۔

Watch Live Public News