آئی سی سی پلئیرز رینکنگ میں بابر اعظم پیچھے جبکہ شاہین آفریدی آگے

آئی سی سی پلئیرز رینکنگ میں بابر اعظم پیچھے جبکہ شاہین آفریدی آگے
سورس: publicnews

 ( پبلک نیوز)  محمد شکیل خان : آئی سی سی ٹی ٹونٹی پلئیرز رینکنگ میں  کپتان بابراعظم کی مزید ایک درجے تنزلی جبکہ شاہین آفریدی کی ترقی ہوگئی۔

تفصلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی پلئیرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ 

جاری کر دہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے پاکستان کے محمد رضوان تیسرے نمبر موجود جبکہ ساوتھ افریقہ کے ایڈن مارکرم چوتھے نمبر آ گئے ہیں۔ 

ٹی ٹونٹی بالرز کی رینکنگ

ٹی ٹونٹی بالروں میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار البتہ ٹی ٹوئینٹی ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے ۔ 

شاہین آفریدی دو درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آ گئے۔ اسی طرح حارث رؤف 4 درجے تنزلی کے بعد 22 اور نسیم شاہ 9 درجہ تنزلی کے بعد 52 ویں پوزیشن پر چلے گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز رفتاربولر شاہین آفریدی گرین شرٹس کے سب سے زیادہ درجہ بندی والےٹی 20 بولر کے طور پر ابھرے ہیں۔ انہوں  نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے 3 ٹی 20 میچز میں اپنی کارکردگی کے بعد عالمی سطح پرٹی 20 بولرز میں 17 ویں پوزیشن حاصل کرنے کے لئے  ترقی کے زینے پر دو قدم اوپر چڑھے ہیں۔ 


پاکستا ن نیوزی لینڈ سیریز میں شاہین آفریدی کی بولنگ کا شاندار مظاہرہ ان کی رینکنگ میں اضافے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اس وقت وہ پہلے3 میچوں کے بعد سیریز کے لیے وکٹوں کی تعداد میں سرفہرست بولر ہیں۔ 

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔