سکول کی پرنسپل اور خاتون ٹیچر لڑ پڑیں، ویڈیو منظرعام پر

سکول کی پرنسپل اور خاتون ٹیچر لڑ پڑیں، ویڈیو منظرعام پر
کیپشن: women teacher fight video
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)معاشرے میں برداشت کا لفظ صرف کتابوں تک محدود ہوکر رہ گیا ہے، معمولی سی بات پر تلخ کلامی پر اتر آنا ٹرینڈ بن چکا ہے، اب تو نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ سکول کی ٹیچرز کے آپس میں گتھم گتھا ہونے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں جیسا کہ بھارت میں پیش آئے ایک واقعہ میں ہوا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ کے ایک پرائمری سکول میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں سکول کی پرنسپل اور خاتون ٹیچر کے درمیان ہونے والی لڑائی کو دکھایا گیا ہے، 

اطلاعات کے مطابق  تصادم اس وقت شروع ہوا جب پرنسپل نے خاتون ٹیچر کےسکول دیر سے پہنچنے پر پُوچھ گَچھ کی، معاملہ پہلے  زبانی ڈانٹ ڈپٹ کے طور پر شروع ہوا اور دیکھتے ہی ایک گرما گرم بحث میں بدل گیا، خاتون ٹیچر نے الزام لگایا کہ پرنسپل بھی پچھلے 4 دنوں سے مسلسل سکول تاخیر سے آرہی ہیں

اس کے بعد دنوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں اور پھر دنوں ہاتھاپائی ہوگئیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹاف کے دیگر ارکان بھی وہاں موجود ہیں جو ا نہیں ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ایک ٹیچر نے سارے واقعہ کی ویڈیو بنائی، خاتون ٹیچر نے  پرنسپل کے کپڑے پھاڑ دیئے اور پرنسپل نے ٹیچرکے بال کھینچ کر جوابی کارروائی کی جس سے اس کی آنکھ میں چوٹ آئی۔


 

Watch Live Public News