موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

(ویب ڈیسک )سلیمان چودھری:    پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہونگی ۔ موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک جاری رہیں گی۔ اسکولوں میں  تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 15 اگست سے ہوگا۔

فیصلے  کا اطلاق نجی اور سرکاری تمام سکولوں پر ہوگا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں بڑھتی گرمی کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار بھی  تبدیل کر دئیے گئے ۔ صوبہ بھر کے سکولوں کے اوقات صبح 7 سے 11:30 کردئیے گئے ہیں جبکہ  سرکاری سکولوں میں نئے اوقات کار 18 مئی سے 31 مئی تک لاگو ہوں گے ۔

Watch Live Public News

ہیلتھ و ایجوکیشن رپورٹر