ویب ڈیسک: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لاہور کے دور دراز علاقے میں قائم ایک فلاحی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات رانا ٹاؤن کے کچے راستوں پر قائم شہر سے 43 کلومیٹر دور الکتاب سکول پہنچنے تو طلبہ نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیر تعلیم نے سکول کو ذاتی طور پر ایک لاکھ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا جبکہ سکول کی جانب آنے والے کچے راستوں کو پکا کرنے کے حوالے سے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور ایم سی ایل کی توجہ اس علاقے کی جانب مبذول کروانے کا وعدہ بھی کیا۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-13/news-1715585656-5460.mp4
رانا سکندر حیات نے سکول کے طلبہ کی پرفارمنس سے متاثر ہو کر اس امر کا بھی اظہار کیا کہ وہ فی طالبعلم ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ کے حوالے سے حکومت سے سفارش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، ایسے میں الکتاب سکول نے دور دراز علاقے میں فلاحی سکول قائم کر کے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-13/news-1715585662-4481.mp4
ان کا کہنا تھا کہ جس کمٹمنٹ کے ساتھ پاکستان بنایا گیا تھا اسی کمٹمنٹ کے ساتھ ہم نے پنجاب اور تعلیم کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ ایسے وسائل سے محروم بچوں کی تعلیم کیلئے کام کرنے والے اداروں کو سپورٹ کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔
وزیر تعلیم نے سکول کے منتظمین اور اساتذہ کی کاوشوں کی تحسین بھی کی۔ انہوں نے مزید کہا کم وسیلہ طلبہ کا احساس کرنے والے الکتاب سکول جیسے اداروں کا کردار نہایت حوصلہ افزاء ہے۔
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-13/news-1715585662-4711.mp4
https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-13/news-1715585662-3251.mp4