گذشتہ چار دنوں سے مسلسل طوفانی بارشوں سے کوک اسٹوڈیو کے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کا 3کمروں پر مشتمل کچا گھر تھا جو کہ زمین بوس ہوگیا تھا اس لئے مجبوری کے عالم میں وہ اپنے بچوں کو لے کر ڈیرہ مراد جمالی شہر میں کسی دوست کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔کور کمانڈر بلوچستان جنرل آصف غفور کی ہدایات پر پاک فوج کی جانب سےکوک اسٹوڈیو پر مشہور بلوچی گانا "کناں یاری"گانے والے بلوچ فنکار عبدالوھاب بگٹی کو کیش رقم کی ادائیگی کےساتھ محفوظ مقام پر خاندان سمیت منتقل کردیا گیا.
— M Hassan Moeen (@hassanmoin21) August 23, 2022
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر عبدالوھاب بگ… pic.twitter.com/5R0RVK4Rr6
ڈیرہ مراد جمالی: پاک آرمی کے برگیڈیئر مرتضی اور ایف سی 72 ونگ کے کرنل احمد کی کوک اسٹوڈیو کے مشہور گلوگار عبدالوہاب بگٹی کے گوٹھ گئے اور ان سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں نے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کے گوٹھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں ادویات، راشن اور ٹینٹ تقسیم کیے، برگیڈیئر مرتضی اور کرنل احمد معروف نےعبد الوہاب بگٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔