اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشتگری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق درخواست دائر ہونے پر انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن سماعت کریں گے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی تین روزہ راہداری ضمانت منظور کی تھی اور انہیں تین روز بعد متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ ہے،سابق وزیر اعظم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔