الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کا صدر کو خط

الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کا صدر کو خط
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کو لکھے گئے جوابی خط میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے 9 اگست کو تحلیل کی، اب الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں 26 جون کوترمیم کردی گئی ہے، اس ترمیم سے قبل صدر الیکشن کی تاریخ کے لیےکمیشن سےمشاورت کرتا تھا، اب سیکشن 57 میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو تاریخ یا تاریخیں دینےکا اختیار ہے۔ خط میں مزید بتایا گیا ہےکہ آئین کے آرٹیکل 48 فائیوکو آئین کے آرٹیکل 58 ٹوکے ساتھ پڑھاجائے، وزیر اعظم کی سفارش پر اسمبلی تحلیل کی جائے توکمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کے فیصلےبارے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو خط لکھا تھا کہ جس میں چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تاریخ کیلئے ملاقات کی دعوت بھی دی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔