کرکٹر حنیف محمد کے بارے میں لاعلمی ویب سائٹ کو مہنگی پڑ گئی

کرکٹر حنیف محمد کے بارے میں لاعلمی ویب سائٹ کو مہنگی پڑ گئی
پبلک نیوز: لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد کے بارے میں لاعلمی ویب سائٹ کو مہنگی پڑ گئی. معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک ٹریکر کے انسٹاگرام پیج پر پاکستان کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد کی 87 ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا تاہم اس میں جو تصویر لگائی گئی وہ پاکستان کے معروف صحافی و لکھاری محمد حنیف کی تھی. سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر دلچسپ تبصرے کیے اور میمز کا تبادلہ گیا. بعدازاں‌معروف لکھاری محمد حنیف کی جانب سے بھی اس بارے میں ٹوئٹ کیا گیا. ان کا کہنا تھا کہ اگر میری سالگرہ تھی تو کوئی کیک ہی بھیج دیتا. سوشل میڈیا صارف علی وارثی کا کہنا تھا کہ ویل ڈن محمد حنیف! جوانی میں کرکٹ اور اب تجزیے اور کتابیں، یہ قوم کب تک آپ پر فخر کرتی رہے گی، احسانات تلے دب جائے گی یہ قوم. ایک اور صارف نے لکھا وکی پیڈیا پر صاف لکھا ہے اس میں کنفیوز ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے. واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ کی اننگز میں 337 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا ریکارڈ بنانے والے اسٹار کرکٹر 21 دسمبر 1934 کو بھارت کے شہر جوناگڑھ میں پیدا ہوئےتھے۔ وہ دنیا کے عظیم بلے باز اور پاکستان کی اولین ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔