بینک خاتون کو 37لاکھ ادا کرے، صدر پاکستان کا حکم

بینک خاتون کو 37لاکھ ادا کرے، صدر پاکستان کا حکم
اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر عارف علوی نے نجی بینک کو خاتون کاروباری شخصیت کو 37 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ سیالکوٹ کی خاتون کاروباری شخصیت کو لوکل ٹیکسز و لیویز ڈرابیک کی مد میں مکمل رقم ادا کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسز شبنم آصف نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے مجاز ڈیلر کو سال 18-2017 کے کلیمز کی دستاویزات جمع کرائی۔ بینک کی جانب سے کاغذات اسٹیٹ بینک جمع کرانے کی بجائے گم کر دئیے گئے۔ بینک نے کسی کمی و کوتاہی بارے شکایت کنندہ کو اطلاع نہیں دی ، دستاویزات دوبارہ جمع کرانے کا کہا۔ کاغذات دوبارہ جمع کرانے پر تاخیر کی بنیاد پر اسٹیٹ بینک نے رقم ادا کرنے سے انکار کیا۔ رقم واپس نہ ملنے پر خاتون نے بینکنگ محتسب سے اپیل کی۔ بینکنگ محتسب نے بینک کی جانب سے مجاز اتھارٹی کے ساتھ معاملہ اٹھانے پر کیس بند کردیا۔ خاتون کاروباری شخصیت نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے صدر مملکت کو درخواست دائر کی تھی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شکایت کنندہ نے کلیم جمع کرانے کے طریقہ کار پر پوری طرح سے عمل کیا۔ بینک نے بھی کیس کی فائل وقت پر موصول ہونے کا اعتراف کیا۔ کیس فائل بینک کی جانب لاپرواہی کی وجہ سے سے گم ہوئی۔ بینک کی لاپرواہی کی وجہ سے شکایت کنندہ کے کلیم تاخیر کا شکار ہوئے۔ صدر مملکت کا بینک کی جانب سے 2018 سے زبانی یقین دہانیوں پر اظہار برہمی۔ انہوں نے کہا کہ بینک تحریری طور پر معاملہ حل ہونے کے بارے میں یقین دہانی دینے پر تیار نہیں۔ شکایت کنندہ کو بینک کی بدانتظامی اور لاپرواہی کی وجہ سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ بینک شکایت کنندہ کو پوری رقم ادا کرے ، 60 دن میں عمل درآمد کی رپورٹ جمع کرائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔