این اے 130 سے مسلم لیگ ن کےنواز شریف ، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع

این اے 130 سے مسلم لیگ ن کےنواز شریف ، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع
لاہور: این اے 130 سے مسلم لیگ ن کے قائدنواز شریف اور پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے۔ این اے 130 سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے اقبال احمد خان نے کاغذات جمع کروائے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف، بلال یاسین،وحید عالم خان نے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔ این سے 130 سے جماعت اسلامی کی جانب سے صوفی خلیق اور احمد بٹ نے کاغذات جمع کروائے ہیں ،تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے خرم ریاض نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ پاکستان عوامی تحریک سے غضنفر عباس نے کاغذات جمع کروائے ہیں ۔حلقہ میں اب تک دس آزاد امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔